آئی کیم: انسانی آنکھ جیسا کیمرہ تیار


جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک آئی ٹی انجینئرز نے عجیب پروٹو ٹائپ ویب آئی کیم نامی کیمرہ بنایا ہے جس کی شکل انسانی آنکھوں کی طرح ہے۔

آئی کیم کو کمپیوٹر مانیٹر کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے اور ویڈیو کال کے دوران بائیں اور دائیں گھومنے کے علاوہ پلکیں بھی جھپکتا ہے۔

پہلی نظر میں یہ بالکل انسانی آنکھ کی طرح دکھائی دیتا ہے اور اس کے ارد گرد جھریاں بھی ہیں۔ آئی کیم میں3D پرنٹ شدہ سلیکون کا ماسک استعمال کیا گیا ہے۔

اس کو اوپن سورس رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ گھر میں خود اپنا ورژن بھی بناسکتے ہیں۔

آئی کیم کو مارل ٹیسیر اور ان کی ٹیم نے جرمنی کی سارلینڈ یونیورسٹی میں ہیومن-کمپیوٹر انٹرایکشن لیب میں تیار کیا ہے۔

یہ تین اہم حصوں پر مشتمل ہے – جلد کی تہہ ، (روبوٹ) عضلاتی نظام اور عدسہ۔ یہ کیمرا راسبیری پی زیرو سے منسلک ہے اور کمپیوٹر کے ذریعہ روایتی پلگ اینڈ پلے ویب کیم کی طرح کام کرتا ہے۔

ایک انسان کی طرح ، آئی کیم بھی پلک جھپکتی رہتی ہے اور پلکیں متحرک طور پر آنکھوں کی بال کی حرکتوں کے مطابق ڈھل جاتی ہیں۔

کیمرے میں لگے سنسرز اسے مختلف ردعمل دینے میں مدد دیتے ہیں آئی کیم نامی کیمرے سے ایسے گمان ہوتا ہے گویا ،، ایک زندہ انسانی آنکھ دیکھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں