سندھ میں غیر رجسٹرڈ اسپتالوں، کلینکس سے بچاؤ کی ایپ متعارف


سندھ میں غیر رجسٹرڈ اسپتالوں، کلینکس اور اتائیوں سے بچاؤ کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی۔

آئی فون صارفین ایپ اسٹور جبکہ اینڈرائڈ فون صارفین پلے اسٹور سے ’آتھینٹک، بائی دی رئیل تھنگ‘ نامی اس ایپلیکشن کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ایپلیکشن کے ذریعے آپ قریبی رجسٹرڈ اسپتال، کلینک اور صحت مراکز کو تلاش کرسکتے ہیں۔

ساتھ ہی ڈاکٹر کے نام یا پی ایم ڈی سی نمبر سے اس کے جعلی یا اصلی ہونے کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں۔ آتھینٹک اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے مل کر اس ایپ کو ترتیب دیا ہے۔

ایپلیکشن کے ذریعے پہلے آپ کو رجسٹرڈ صحت مرکز یا ڈاکٹر کو تلاش کرنا ہوگا اور اس کے بعد گوگل میپ کی مدد لینا ہوگی۔


متعلقہ خبریں