کیویز سے شکست، سوشل میڈیا پر شائقین کا غصے کا اظہار

فوٹو: آئی سی سی


ابو ظہبی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں چار رنز سے شکست دے دی تاہم اظہر علی کی جانب سے 65 رنز کی مزاحمت بھی قومی ٹیم کے کام نہ آئی۔

شکست کے بعد سابق پاکستانی کھلاڑی ،صحافی حضرات اور پاکستانی شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر ا پنے غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات کے علاوہ میمز کے ذریعے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے بھارتی فین نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے دلچسپ پیغام میں کہا ہے کہ
پاکستانی ٹیم نے مکی آرتھر کو سکھایا کہ خوشی کیا ہوتی ہے،
پاکستانی ٹیم نے مکی آرتھر کو سکھایا کہ صبر کیا ہوتا ہے،
پاکستانی ٹیم نے مکی آرتھر کو سکھایا کہ درد کیا ہوتا ہے۔

 

 


اظہر علی کے فین نے ان کی افسردہ تصویر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنا سر اوپر رکھیں، بے شک آپ نے میچ جیتنے کی پوری کوشش کی۔

ایک اور فین نے ٹویئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بال گرنے کی وجہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہے،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکیویز کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر پیغام جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

میچ کےنتیجےکے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کرکٹ کا شاندار کھیل، ٹیسٹ میچ سب سے زبردست فارمیٹ ہے، نیوزی لینڈ کو شاندار جیت پر مبارک باد دیتے ہیں اور پاکستان نے بھی بہترین کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ پاکستانی ٹیم دوبارہ واپس آ ئے گی، شاہد آفریدی نے حسن علی اور یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار گیند بازی کی ۔

ممتاز کرکٹ صحافی مظہر ارشد نے کہا کہ اگر عمران خان اس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوتے تو یقیناٰ وہ دو سے تین قومی کھلاڑیوں کو برا شاٹ مار کر آؤٹ ہونے پر ٹیم سے نکال دیتے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ابو ظہبی ٹیسٹ کی کارکردگی  مضحکہ خیز تھی جو کی 2010 میں ہونے والے سڈنی ٹیسٹ میں شکست سے بھی بری رہی۔


متعلقہ خبریں