پی ایس ایل کی دھوم، سنیل نارائن بھی پاکستان آئیں گے


اسلام آباد: ویسٹ انڈین اسٹار باؤلرسنیل نرائن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے طرف سے ایکشن میں نظر آنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اسپین باؤلنگ میں اپنی دھاک بٹھانے والے سنیل نارائن  پاکستان سپر لیگ سیزن فور کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سنیل کا کہنا ہے کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل کا ٹائٹل انہی کی ٹیم کے نام ہو۔

سنیل نارائن اپنے باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے متنازعہ بھی رہے ہیں اور اسی وجہ سے 2015 میں آئی سی سی نے ان کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔

اس وقت پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آف اسپنر کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے اور باؤلنگ ایکشن میں بہتری لانے کے لیے وہ ورلڈ کپ سے بھی باہر رہے تھے جبکہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھی ان کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے اسپن باؤلر سنیل نرائن نے پی ایس ایل 3 میں لاہور قلندر کی نمائندگی کی تھی۔ اس سیزن کے دوران بھی ان کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔


متعلقہ خبریں