پی ایس ایل 4میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی


پاکستان سپرلیگ کے دوسرے مرحلے کا اختتام ہو چکا ہے، پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز 26 فروری کو ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ملتان سلطانز سے ہو گا۔دونوں ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک اعلی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور باولرز پر نظر دوڑائیں توکوئٹہ گلیڈیئٹرز کے عمر اکمل نے پانچ میچوں میں دو نصف سینچریوں کی مدد سے 200رنز اسکور کئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر کوئٹہ کے ہی شین واٹسن موجود ہیں جنہوں نے 180رنز اسکور کئے ،پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پہلی سینچری اسکور کرنے والےکراچی کنگز کے کولن انگرم 170 رنز کے ساتھ تیسرے، ملتان کے شعیب ملک 168 رنز کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد کے لیوک رونچی 166رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

باولنگ میں پشاور زلمی کے حسن علی نے پانچ میچوں ریکارڈ 15 وکٹیں حاصل کی اور وہ فہرست پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔لاہور کے راحت علی 9وکٹوں کے ساتھ دوسرے کوئٹہ کے سہیل تنویر 9وکٹوں کے ساتھ تیسرے حارث رؤف اور وہاب ریاض آٹھ آٹھ وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹورنامنٹ میں اب تک لیوک رونچی نے سب سےزیادہ 11 چھکے لگائے ہیں جبکہ کیرن پولارڈ اور عمر اکمل نے دس دس چھکے لگائے ہیں۔

باولنگ پر نظر دوڑائیں تو حسن علی بھرپور فارم میں دکھائی دیئے انہوں نے پانچ میچوں میں تین مرتبہ چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2