پی ایس ایل:فیلڈنگ لیجنڈ جونٹی رہوڈز پاکستان آنے کو تیار


پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور فیلڈنگ لیجنڈ جونٹی رہوڈز بھی پاکستان آنے کو تیار ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے بعد لیجنڈری کرکٹر جونٹی رہوڈز نے بھی میگا ایونٹ کے میچز کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیاہے۔

مقامی اخبار کے مطابق جونٹی رہوڈز نے پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ڈاٹ کام کو بتایہ کہ وہ 2015اور2016میں پاکستان گئے تھے۔ اب دوبارہ پاکستان جانے کے منتظر ہیں۔

جانٹی رہوڈز نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اچھا ہے کہ ہم پاکستان جانے کے قابل ہوں اور وہاں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔

پی ایس ایل میں نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں  کا حقیقی  ٹیلنٹ  دیکھا ہے، جانٹی رہوڈز

جانٹی رہوڈز کا کہنا تھاکہ  انہوں نے پی ایس ایل میں نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں  کا حقیقی  ٹیلنٹ  دیکھا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بہت دیر تک اور بہت اعلی معیار پر جاری وساری رہے گی۔

جانٹی رہوڈز 194،1996اور1997کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے متحدہ عرب امارات کے مرحلے کے اختتام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق کپتان سرفراز احمد، انور علی، عمر اکمل، عبدالرزاق، احمد شہزاد، عرفان جونیئر اور حسنین وطن پہنچے ہیں۔

ٹیم کے مینٹور سمیت غیرملکی کھلاڑی  آج کراچی پہنچیں گے۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل تک کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں لایاگیا۔

اس سے پہلے شین واٹسن کے کراچی آنے کے اعلان پر ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کا پاکستان آنا ہمارے لیے خوش آئند ہے، ان کی شمولیت سے ہماری ٹیم مضبوط ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:پی ایس ایل: اگلا مرحلہ 9 مارچ سے شروع ہوگا

پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا جس کے لیےتمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

کراچی میں فائنل سمیت 8 میچ کھیلے جائیں گے،  پہلا ٹاکرا لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں