بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر زخمی ہوگئے

بھارتی آل راؤنڈر وجے شنکر زخمی ہوگئے

فائل فوٹو


لندن: سلامی بلے باز شکھر دھون کے بعد بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر وجے شنکر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ میں اوپنر امام الحق کو آؤٹ کرنے والے شنکر تربیت کے دوران زخمی ہوئے۔

28 سالہ آل راؤنڈر کے پیر کے انگوٹھے پر جسپریت بمرہ کی گیند جالگی تاہم بھارتی ٹیم کی انتظامیہ پرامید ہے کہ شنکر جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر

بھارٹی میڈیا نے ٹیم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ شنکر جلد دستیاب ہوں گے۔

زخمی ہونے والے بھارتی کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد سمیت کئی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

قبل ازیں شکھر دھون بھی زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بلے بازی کے دوران زخمی ہوئے اور فیلڈنگ بھی نہیں کر سکے تھے۔


متعلقہ خبریں