عالمی کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125 رنز سے شکست دے دی


مانچسٹر: بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز پر آسان فتح حاصل کر لی ہے۔

کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے عالمی کپ کے 34ویں میچ میں حریف ٹیم کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دے دیا تاہم جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 34.2 اووز میں صرف 143 رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 31 رنز سلامی بلے باز ایمبرس نے بنائے جبکہ پورن 28 اور ہیلمیر صرف 18 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 جبکہ بمرا اور چاہال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے اسٹار اوپنر روہت شرما ٹیم کو شاندار آغاز دینے میں ناکام رہے اور 29 رنز پر اس کی پہلی وکٹ گرگئی۔

پڑوسی ملک کی ٹیم ایک موقع پر مشکلات کا شکار تھی تاہم ویرات کوہلی اور دھونی کے درمیان شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: بابر کی سنچری، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف یادگار فتح

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 72 جبکہ مہندر سنگھ دھونے نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

اننگز کے اختتام پر ہاردک پانڈیا کی شاندار بلے باز نے بھارت کو 268 رنز کے اسکور تک پہنچادیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تین، شیلڈن کوٹرل نے تین جبکہ جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

میچ میں بھارت کی فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے مکمل طور پر باہر ہو گئی ہے اور یوں اس دوڑ میں پاکستان کا ایک حریف کم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فتح کی صورت میں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں