شندور میلہ: 3 روزہ فری اسٹائل پولو ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے


گلگت:دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ شندور میں 3 روزہ فری اسٹائل پولو ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہورہاہے۔

شندور میلے میں پولو کے علاوہ گلگت اور چترال کے روائتی کلچرل شو بھی منعقد کئے جا ئینگے۔ 12 ہزار فٹ پر واقع شندور میں فری اسٹائل پولو سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے

شیڈول کے مطابق 7 جولائی سے شروع ہونے والے سال کے اس اہم ایونٹ کا اختتام 9 جولائی کو ہوگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ فائنل ایونٹ کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہونگے۔ گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں اور مہمانوں کے لئے انفارمیشن ڈیسک سمیت تمام انتظامات کرلئے ہیں۔

شندور پولو گراونڈ سلسلہ ہندوکش کی خوبصورت وادی چترال سے 168 کلومیٹر اور گلگت سے 211 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع چترال میں واقع  ہے۔

سطح سمندر سے ساڑھے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع شندور میں 1936 سے ہر سال جولائی میں پولو ٹورنامنٹ کھیلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستانی مصورہ کی وینس آرٹ میلے میں پہلی بار شرکت

 


متعلقہ خبریں