پاکستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا

ڈھاکہ: پاکستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے عمیر یوسف اور حیدر علی نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کو پہلا نقصان اننگز کے پانچویں اوور میں ہوا جب عمیر سمن خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم دوسری وکٹ ساتویں اوور میں 42 رنز پر گری جب ان فارم بلے باز حیدر علی 26 رنز بنا کر سمن خان کی ہی کا شکار بنے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز روحیل نظیر اور عمران رفیق کے درمیان 116 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

عمران کے 62 رنز، روحیل نذیر کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلیے 302 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے فاسٹ باؤلرمحمد حسنین نے 3کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ خوشدل شاہ اور سیف بدر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش کی جانب سےافیف حسین نے سب سے زیادہ رنز49 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں