کرکٹ کی بہتری کیلئے پاک بھارت سیریز بہت ضروری ہے، شعیب اختر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میری پسندیدہ ٹیمیں ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس


اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین دو طرفہ سیریز بہت ضروری ہے۔

یوٹیوب ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹینس اور کبڈی کے میچز کھیل سکتی ہیں تو کرکٹ کھیلنے میں کیا حرج ہے۔اگر دونوں ممالک نے کسی بھی قسم کے رابطے نہیں رکھنے تو دیگر کھیلوں کا بھی بائیکاٹ کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کرکٹ کی بات آتی ہے تو سیاست شروع کر دی جاتی ہے جو کہ کافی مایوس کن ہے۔

مزید پڑھیں: ‘شعیب اختر کی طرح تیز گیند باز بننا چاہتا ہوں’

شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ٹماٹر،  پیاز اور مٹھائیاں تو کھا لیتے ہیں مگر آپس میں کرکٹ کھیلتے وقت مسئلے بنا دیئے جاتے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ بھارت پاکستان اور پاکستان بھارت جا کر نہیں کھیل سکتا ، دونوں ٹیمیں نیوٹرل وینیو پر ایشیاء کپ کے میچز کھیل سکتی ہیں مگر دوطرفہ سیریز کھیلنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت مہمان نواز لوگ ہیں، وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور گنگولی اس بات کا اعتراف بھی کریں گے، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں: کوئی اتنا کند ذہن کپتان کیسے ہو سکتا ہے ؟شعیب اختر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، بھارت کی کبڈی ٹیم نے حال ہی میں یہاں کا دورہ کیا اور انہیں بہت عزت و محبت دی گئی، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی ٹیسٹ میچ کھیل کر گئی ہے، اس کے باوجود اگر کوئی شکوک وشبہات ہیں تو نیوٹرل وینیو پر میچز ضرور کھیلنے چاہیئے۔

پی ایس ایل کے بارے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں میری پسندیدہ ٹیمیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی مارکیٹنگ نہیں ہوئی جو کہ بہت ضروری ہے، ایئرپورٹ سے لے کر پورے شہر میں اس لیگ کی پروموشن ہونی چاہیئے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2