لمبی چھلانگ لگانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد: گیارہ موٹر سائیکلوں پر سے لمبی چھلانگ لگانے والے سندھ کے نوجوان آصف مگسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سندھ کے 21 سالہ نوجوان آصف مگسی نے 11 موٹر سائیکلوں پر سے 7 میٹر لمبی چھلانگ کی ویڈیو ٹک ٹاک پر بنائی جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے نوجوان کو صلاحیت کو دیکھتے ہوئے تربیت اور تمام سہولیات دینے کا فیصلہ کر لیا۔

دوسری جانب دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹس میں سے ایک اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ لیجنڈری کارل لوئیس بھی پاکستانی نوجوان کے فین بن گئے اور اس کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور کہا کہ اس کی بے خوفی نے مکمل ذہنیت کے ساتھ یہ ممکن بنایا ہے۔


اس سے قبل ایک اور ویڈیو میں آصف مگسی کو پانی پر سے طویل چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں