پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست، لاہور قلندرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ایلیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پی ایس ایل 8، فائنل کا دن تبدیل کر دیا گیا

لاہورقلندرز نے 172 رنز کا ہدف18.5 اوورز میں حاصل کیا جس میں مرزا طاہر بیگ کے 42 گیندوں پر54 رنز شامل ہیں جب کہ سیم بلنگز28، سکندر رضا کے 23 اور شاہین شاہ آفریدی کے 11 رنز شامل ہیں۔ میچ میں احسن حفیظ 15 اورعبداللہ شفیق 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پشاورزلمی کے عظمت اللہ عمرزئی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 8 کے دوسرے  ایلیمنیٹر  میں پشاور زلمی نے محمد حارث کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔ محمد حارث54 گیندوں پر85 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

میچ میں کپتان بابراعظم اور محمد حارث نے دوسری وکٹ کے لیے بڑی شراکت کی، ٹیم کی سنچری مکمل کی، بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور 12 ویں اوور میں 104 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹے۔

میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے بھانوکا راجا پاکسے 25 ،صائم ایوب 9 اور حسیب اللہ خان نے 5 رنز بنائے جب کہ زمان خان اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ میچ کی فاتح ٹیم لاہور قلندرزفائنل میں ملتان سلطانز سے ہفتے کو مقابلہ کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم پشاور زلمی باہر ہو گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے ایونٹ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ کے ٹاس کے لیے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔

پی ایس ایل میچ تک عمران خان کی گرفتاری نہیں ہو گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 172 رنز کا ہدف دیدیا

انہوں نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کو آج کامیاب کریں گے۔

پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللّٰہ، ٹام کوہلر، بھانوکا راجاپاسکا، عامر جمال، عظمت اللّٰہ عمر زئی، وہاب ریاض، مجیب الرحمان اور سلمان ارشاد میدان میں اترے ہیں۔

محمد رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا

دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے فخر زمان ، مرزا بیگ ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بیلنگس، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث روف اور زمان خان کو لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل کیا ہے


متعلقہ خبریں