دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف


شارجہ: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پہلے اوور میں اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

پاور پلے کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے، صائم ایوب صفر، عبداللّٰہ شفیق صفر جبکہ محمد حارث 9 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ میں عماد وسیم نے 57 گیندوں پر64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، افغانستان کے فضل الحق فاروقی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نوین الحق، راشد خان اورکریم جنت نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی، ناقص بیٹنگ، قومی ٹیم 92 رنز تک محدود

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلی

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللّٰہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم شامل ہیں۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ کل شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

 


متعلقہ خبریں