دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست دیدی

third t20 pak vs aus | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے پہلے 4 اوورز میں تیزی سے رنز بنائے۔

پانچویں اوور میں فخر زمان 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 29 تھا۔

اگلے آنے والے بلے باز محمد حفیظ تھے، انہوں نے بابراعظم کے ساتھ مل کر ایک بار پھر دوسری وکٹ کے لیے 70 رنز کی پارٹنرشپ لگائی۔

تیرہویں اوور میں تیسری وکٹ حفیظ کی گری، وہ 40 رنز بنا کر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر آسٹریلوی بالرز کا سامنا نہ کر سکا۔

آسٹریلیوی ٹیم اس بار خوب تیاری سے آئی تھی، انہوں نے پہلے میچ کی غلطیاں نہ دہراتے ہوئے بہترین بالنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایک اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکور بنانے سے باز رکھا۔

پاکستان مقررہ اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 147 رنز ہی بنا سکی۔ بابر اعظم 45 اور محمد حفیظ 40 رنز بنا کر نمایا رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل نے 3 جبکہ اسٹین لیک نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آج بھی آغاز مایوس کن ہی تھا اور 31 رنز ہر اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ 3 ڈارسی شارٹ نے 2 جبکہ کرس لن نے 7 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم وہ بھی آخری اوور میں آؤٹ ہوگئے اور آسٹریلیا کی جیت کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔

پاکستان کی جانب سے شاداب اور شاہین آفریدی نے دو، دو جبکہ محمد حفیظ اور عماد وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان نے لگاتار 10 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں