محسن خان نے سرفراز کی کپتانی کی تعریف کردی


سابق کرکٹر اور کوچ محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لنڈ کے میچ میں ہار اور جیت کا دارومدار گیم پلان پر ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’گیم پلان‘ میں میزبان فضیلہ صبا سے بات کرتے ہوئے محسن حسن کا کہنا تھا کہ جہاں پاکستان کی ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، دوسری ٹیم میں بھی قابل کھلاڑی موجود ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کوئی میچ تب ہی دیکھنے والا ہوتا ہے جب دونوں ٹیموں کا کوئی مقابلہ ہو۔

ان کا کہنا تھا گزشتہ میچ دیکھ کر یہ بات تو طے ہے کہ پاکستانی ٹیم ڈٹ کر کھیلے گی اور دوسری ٹیم کو سخت ٹکڑ کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آصف علی جیسے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا پر وہ خود کو نہیں منوا سکے، دیگر نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی رہی۔

محسن کا کہنا تھا نوجوان کھلاڑیوں پر رسک لینا پڑتا ہے، گزشتہ میچ میں سرفراز خود اسی لیے زیادہ نہیں کھیلے اور ان افراد کو موقع دیا۔ محسن نے سرفراز کے اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ آج کے میچ میں بھی شاداب اور شاہین آفریدی جیسے بلے بازوں پر زیادہ بوجھ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا جہاں شاہین آفریدی کا زیادہ ہے وہیں شاداب ہر طرح کی بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کی رائے تھی کے پاکستانی کھلاڑی محنتی بہت ہیں اور جتنا چھوٹا میچ ہو اس پر پیشگوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، اسی وجہ سے یقین سے کسی کی ہار یا جیت کا نہیں کہا جا سکتا۔

محسن کے مطابق قابل فخر بات یہی ہے کہ اچھی ٹیم کو ہرایا جائے۔


متعلقہ خبریں