لگتا ہے مئی کے بعد انتخابات کی تاریخ مل جائیگی، مریم بول کر ہمارا فائدہ کروادیتی ہے: عمران اسماعیل

ایم کیو ایم نے چوروں کا ساتھ دیا، اس سے بھول ہو گئی، عمران اسماعیل

کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لگتا ہے مئی کے فوری بعد انتخابات کی تاریخ مل جائے گی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے کسی سے بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں اور غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کسی سے مذاکرات کر رہی ہے۔

اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم نے مجھےانصاف دلانا ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر
انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں شفاف انتخابات کی توقع کم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے سب سے دوستی کرنی ہے لیکن پاکستان مخالف بات کرنے والے کے خلاف کھڑے ہوں گے، یہ اداروں کو اپنے نوکروں کی طرح استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کبھی قانون کی پاسداری تو کی ہی نہیں ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ بلاول میں ہمت ہے تو آئیں اور الیکشن کروائیں، ہمیں صرف انتخابات چاہئیں، ہم کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں، فریال تالپور کے گھر چھاپہ اس لئے پڑا کہ وہاں کرپشن کے پیسے پڑے تھے، ہم نے فریال تالپور کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا، پرانے کیسز پر کارروائی ہوئی۔

الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا: مریم نواز

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ یہ پیسے خرچ کر چکے ہیں، بجٹ دینے کے بھی قابل نہیں ہیں۔

انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو خراش بھی آئی تو ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہو گی، یہ کون سے شواہد مانگ رہے ہیں، یہ باتیں اطلاعات سے منسلک ہوتی ہیں، عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے لوٹے بن جاتے ہیں تو انتشار پیدا ہوتا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے جو ایک محفوظ جگہ پر موجود ہے،عمران خان نے ان سب کے نام لئے ہیں جن پر انہیں شک ہے یا اطلاعات ہیں۔

عمران خان کے دو فونز چوری ہو گئے

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم جب بھی بولتی ہے ہمارا ہی فائدہ کروا دیتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حلیم عادل شیخ سندھ کے اپوزیشن لیڈر ہیں لیکن ان پر ایف آئی آرز کٹوائی گئیں، دہشت گردی کے پرچے دیئے، اس طرح یہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے ورکرز کو پیغام دینا چاہتے ہیں لیکن یہ جو چاہے کر لیں ہمیں روک نہیں سکتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پولیس رات کے 2 بجے چھاپے مارتی ہے، اندر خواتین موجود تھیں، آپ کے اپنے دن گنے جا چکے ہیں، وہ کریں جو برداشت بھی کر سکیں، عمران خان بہت جلد اسلام آباد کی تحریک کا اعلان کرنے والے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ابھی سے ان کی ٹانگیں ہلنا شروع ہو گئی ہیں کہ کیا ہو رہا ہے؟ بانی ایم کیو ایم تو اپنی رابطہ کونسل کو لندن بلایا کرتے تھے، اب ایک مفرور شخص پوری کابینہ کو ہی لندن بلا لیتا ہے، ملک میں افرا تفری کا عالم ہے۔

کسی صورت چوروں اور غلاموں کی حکومت کو منظور نہیں کریں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ نے کہا کہ روپیہ ڈبل سنچری کرنے کو ہے، اسٹاک مارکیٹ کا بھی برا حال ہے،  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی انہیں بڑھانا پڑیں گی، انہوں نے ایک ماہ میں 6 ارب ڈالر قومی خزانے سے خرچ کر دیئے، کابینہ کے ارکان کو مال سمیٹنے کی بہت جلدی ہے، جتنی جلدی انتخابات کی تاریخ آجائے ملک کیلئے وہی اچھا ہے۔


متعلقہ خبریں