مرغی کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم برہم، منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مرغی کی قیمت میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے استفسار کیا ہے کہ جب خوراک کی کمی نہیں ہے تو پھر ایسا کیوں؟

گھی، دالیں، چاول، دودھ اور آلو سمیت 34 اشیا مہنگی ہو گئیں، تنخواہ دار طبقہ شدید متاثر

انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے وفاق اور صوبوں میں ضلعی انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر سمیت زائد نرخ لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں، عوام سے رمضان میں جو زائد قیمت لے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو وزرائے اعلیٰ کے ساتھ مل کر رمضان میں اشیا کی فراوانی اور قیمتوں پرکنٹرول کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان میں جو روزے داروں کو تنگ کرے اسے قانون کی طاقت سے سبق سکھائیں۔

’’آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں، آسودہ حال لوگوں کے گھروں کی تلاشی لیں اربوں ڈالر ملیں گے‘‘

میاں شہباز شریف نے واضح طور خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اشیا کی طلب، رسد اور قیمتوں میں گڑ بڑ ہوئی تو متعلقہ علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، جو عوام کو تنگ کرے ، قانون اسے گرفت میں لے، کوئی نرمی نہ برتی جائے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے والے منافع خوروں کو پکڑیں اور قانون کا سبق پڑھائیں۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم سمیت اشیائے خورد و نوش کی کہیں بھی کوئی قلت نہیں ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرمعیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ماہ مقدس میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کریں، وفاق اور صوبوں میں سستے رمضان باز ار لگائے جائیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ لگائے جانے والے سستے رمضان بازار میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

مہنگائی سے غریب متاثر ہوتا ہے لیکن یہ ہماری حکومت نہیں، مریم نواز

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مرغی سمیت دیگر دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں