افغانستان کے علاقے مزار شریف سے 25 مسافر اغوا

افغان حکومت کو آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کریں گے، طالبان ترجمان

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ ساری پل سے مزار شریف جانے والی دو منی بسوں سے مسافروں کو اتار کر اغوا کرلیا گیا۔ اغوا ہونے والی مسافروں کی تعداد 25 بتائی جاتی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ بلخ کے گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے ساری پُل سے مزار شریف جانے والی دو منی بسوں میں سوار 25 مسافروں کو مزار شریف کے علاقے کاراسام میں منی بسوں سے اتارا اور اغوا کر لیا ہے۔

ترکی کے نشریاتی ادارے ’ ٹی آرٹی‘ کے مطابق منیر احمد فرہاد نے دعویٰ کیا ہے کہ مغویاں عام شہری ہیں اور ان کی بازیابی کے لیے حکومت کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو اغوا کرنے والوں کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

افغانستان کے خبررساں ادارے ’طلوع‘ کے مطابق تاحال مغوی مسافروں کے متعلق تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔


متعلقہ خبریں