امریکہ پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا، مارک ایسپر

امریکہ پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا، مارک ایسپر

فائل فوٹو


اسلام آباد: امریکہ کے وزیردفاع مارک ایسپر نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےتعاون کو سراہا۔

ترجمان پینٹاگون نے بتایا کہ مارک ایسپر نے جنرل قمر جاوید ناجوہ کیساتھ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون اوردیگرامورپربات چیت کی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیردفاع نےافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےتعاون کی تعریف کی اور پاکستان کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ امریکہ نے آج ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے اشتراک سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کر رہے ہیں اور ابتدائی طور 10 لاکھ ڈالر دیئے جا رہے ہیں اور یہ امداد ی رقم یو ایس ایڈ کے ذریعے دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں