ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ ایران کی حراست میں ہلاک

ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ ایران کی حراست میں ہلاک

تصویر بشکریہ الجزیرا


امریکہ کی وفاقی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ رابرٹ لیونسن ایران کی حراست میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے رابرٹ لیونسن کے اہلخانہ کو بتایا کہ سابق ایجنٹ کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی۔ رابرٹ لیونسن2007 سے ایران میں سزا بھگت رہا تھا۔

ایران نے 2019 میں باضابطہ اعتراف کیا تھا کہ 2007ء میں لاپتہ ہو نے والا امریکی ایجنسی ایف بی آئی کا ایجنٹ اس کی حراست میں ہے اور عدالت میں مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے 2019 میں اقوام متحدہ میں ایک فائل جمع کرائی تھی جس میں بتایا گیا کہ امریکی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ایران نے اقوام متحدہ کو ایجنٹ کے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں لہذا یہ کسی کو معلوم نہیں کہ مقدمہ کون سے الزامات کے تحت اور کب سے چل رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ ایجنٹ سی آئی اے کے خفیہ مشن پر ایران پہنچا تھا اور ایرانی فورسز نے اسے جزیرہ کیش سے گرفتار کیا۔

نومبر2019 میں امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ رابرٹ لیونسن کی معلومات دینے والے کو20 ملین ڈالرز انعام دیا جائے گا جب کہ خفیہ ایجنسی نے بھی 5 ملین ڈالر کا اعلان کر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں