کورونا: دنیا میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہزار 19 ہو گئی


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہزار 19 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1783 ہو گئی،23 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہےکہ پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سات لاکھ 72 ہزار 46 ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک مہلک مرض کی لپیٹ میں آنے کے بعد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جانے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 243 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کا کورونا کیخلاف ٹائیگر فورس اور پرائم منسٹر فنڈ قائم کرنے کا اعلان

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں اب تک دو ہزار 866، اٹلی میں گیارہ ہزار 591، اسپین میں سات ہزار 340، چین میں تین ہزار 304، جرمنی میں 560، فرانس میں تین ہزار 24 اور ایران میں دو ہزار 57 افراد کی اموات ہوئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ایک ہزار408 ،سوئٹزرلینڈ میں 348، بیلجیم میں 513، نیدرلینڈ میں864، ترکی میں 168، جنوبی کوریا میں 158، آسٹریا میں 108، کینیڈا میں 67 اور پرتگال میں140افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کورونا ڈیوٹی: وقار یونس نے اپنی ڈاکٹر اہلیہ کو ہیرو قرار دے دیا

ہم نیوز نے ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک اسرائیل میں 16، ناروے میں 32، برازیل میں 141، آسٹریلیا میں 18، سویڈن میں 146، آئرلینڈ میں 54، ملائیشیا میں 37، ڈنمارک میں 77 اور چلی میں آٹھ انسانی جانوں نے دار فانی سے کوچ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں