کورونا وائرس سے ایک امریکی فوجی ہلاک، 100 متاثر

کورونا وائرس سے ایک امریکی فوجی ہلاک، 600 متاثر

فائل فوٹو


واشنگٹن: کورونا وائرس کے سبب ایک امریکی فوجی ہلاک اور100 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس روز ویلٹ پر کورونا وائرس کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور100 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہیں۔

بحری جہاز کے کپتان نے جہازمیں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ کپتان نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کے لیے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تھیوڈور روزویلٹ نامی جہاز پر 4000 سے زائد لوگوں کا عملہ موجود ہے جن میں 100 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کپتان بریٹ کروزیئر نے کہا ہے کہ ہم حالتِ جنگ میں نہیں ہیں، اہلکاروں کی موت بلاجواز ہوگی، جہاز پر وائرس کا پھیلاؤ نہ صرف جاری ہے، بلکہ اس کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز فی الوقت بحر الکاہل میں گوام میں لنگرانداز ہے۔


متعلقہ خبریں