چین: ہوٹل کی عمارت گرنےسے 29 افراد ہلاک

چین: ہوٹل کی عمارت گرنےسے 29 افراد ہلاک

فائل فوٹو


چین کے صوبہ شان ژی میں دو منزلہ ہوٹل کی عمارت گرنے سے29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ملبے سے57 افراد کو نکال لیا گیا ہے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سات افراد شدید زخمی ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عمارت گرنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم حکومت نے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

امدادی کارروائیوں میں 20 بھاری مشینیں، سات سو سے زائد افراد اور سونگھنے والے کتوں نے بھی حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 15 ایمبولینسز اور طبی عملے کے100 اہلکار بھی جائے حادثہ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

قبل ازیں رواں سال مارچ میں بھی ایک ہوٹل کی عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں29 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے تھے۔ اس ہوٹل میں قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا تھا اور ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے پانچ دن امدادی آپریشن جاری رہا۔


متعلقہ خبریں