کورونا وائرس، امریکی صدر کیلئے 24 گھنٹے انتہائی اہم

امریکی صدر کا ’’کورونا امدادی بل‘‘ پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ لوگ بہترین کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صحت یاب ہونے کے بعد جلد واپس آؤں گا اور انتخابی مہم مکمل کروں گا۔ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور جلد لوگوں کے درمیان ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی طبیعت سنبھل نہ سکی ہے جبکہ وائٹ ہاوَس انتظامیہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک روبہ صحت نہیں ہوئے ہیں اور امریکی صدرکی صحت کے لیے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ امریکی صدر مزید کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین فلکیات نے چھ کہکشاؤں کیساتھ بہت بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کہا کہ ہم امریکی صدر کی صحت کے بارے میں محتاط طور پر پرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں