امریکی خاتون اول نے صحافیوں کو اپریل فول بنا ڈالا


امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ و خاتون اول نے طیارے میں ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو اپریل فول بنا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن نے ایئرفورس ون میں ایئر ہوسٹس کا یونیفارم زیب تن کر لیا اور سر پر وگ لگا لی جس سے کوئی بھی انہیں پہچان نہ سکا۔

خبردار! آج اپریل فول کے نام پر آپ سے سنگین مذاق کیا جاسکتا ہے

رپورٹ کے مطابق اسی حلیے میں امریکی خاتون اول نے صحافیوں کو کھانا بھی پیش کیا تاہم وہ انہیں پہچاننے سے قاصر رہے۔

بعد ازاں جل بائیڈن نے اپنے چہرے سے فیس ماسک ہٹا کر سب کو کہا  ‘اپریل فول’ جس کے بعد تمام حال قہقہوں سے گونج آٹھا۔

خیال رہے کہ 69 سالہ خاتون اول اپنی کتاب میں اس بات کا تذکرہ کرچکی ہیں کہ وہ لوگوں سے پرینک (مذاق) کرکے لطف اندوز ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں