افغانستان میں حملے، 150 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں حملے، 150 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان کے متعدد حملوں میں 150 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں ایک بار پھر پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران طالبان حملوں میں 150 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 26 صوبوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

افغان حکومت کے مطابق امریکہ کی جانب سے 11 ستمبر تک مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی علاقوں کے حصول کے لیے لڑائی میں شدید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا صدر کیسے منتخب ہوتا ہے؟

دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں