سونے اور ہیرے سے بھی زیادہ قیمتی لکڑی


دنیا میں ایک ایسا درخت بھی پایا جاتا ہے کہ جس کی لکٹری ہیرے اور سونے جیسی قیمتی دھاتوں سے بھی مہنگی بکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق  قیمتی معدنیات سے بھی زیادہ مہنگی کینام کی لکڑی ہے، جو دنیا میں لکڑی کی سب سے مہنگی قسم ہے۔

اسے جاپان میں کیارا کہتے ہیں اور یہ بہت ہی نایاب قسم کی اگرووڈ ہے جو کہ پرفیوم اور اگربتی بنانے والی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے۔

آزادکشمیر: پابندی کے باوجود جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ جاری

رپورٹ کے مطابق اس لکڑی کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے، جبکہ یہ جزیرہ نما عرب میں بھی عطر اور خوشبوؤں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس لکڑی کی ایک گرام کی قیمت 10 ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہوتی ہے، جس نے اسے کرہ ارض کی سب سے مہنگی لکڑی بنادیا ہے۔

کینام سے بنی ہر قسم کی اگرووڈ بہت زیادہ مہنگی ہوتی ہے، اسے الوس ووڈ، ایگل ووڈ یا عود بھی کہتے ہیں اور یہ چینیوں، جاپانیوں، بھارتیوں، عرب اور جنوب مشرقی ایشیائی ثقافتوں میں ہزاروں سال سے ایک اہم حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں