یقین کریں: برطانوی شہزادہ ولیم سڑکوں پر میگزین بیچنے لگے

یقین کریں: برطانوی شہزادہ ولیم سڑکوں پر میگزین بیچنے لگے

لندن: ملکہ برطانیہ اور اپنی دادی کی پلاٹینیم جوبلی منانے کے فوری بعد شہزادہ ولیم لندن کی سڑکوں پر میگزین فروخت کرنے لگے ہیں۔ گاہکوں کی سہولت کے لیے انہوں نے کارڈ مشین بھی رکھ لی ہے تاکہ کیش نہ ہونے کی صورت میں کوئی میگزین خریدے بنا واپس نہ جائے۔

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات کا اختتام

ہم نیوز نے ہولا میگزین اور مؤقر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہزادہ ولیم لندن کی سڑکوں پر میگزین ایک فلاحی ادارے کی خیراتی مہم میں حصہ لینے کے لیے فروخت کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم کو سرخ جیکٹ اور کیپ پہن کر میگزین فروخت کرتے ہوئے اس وقت شناخت کیا گیا جب ویسٹ منسٹر کے علاقے میں موجود تھے۔

رپورٹ کے تحت شہزادے کو ایک شہری نے اس وقت شناخت کیا جب اس نے میگزین خریدا لیکن کھلے پیسے نہ ہونے کا عذر پیش کیا تو ولیم نے فوری طور پر اپنے پاس موجود کارڈ مشین پیش کردی۔

برطانوی شہزادی کا چیمپئین کو منفرد خراج تحسین: کیٹ نے ایما کے ساتھ ٹینس کھیلی

برطانوی شہزادہ لندن کی سڑکوں پہ ولیم بگ ایشو نامی میگزین فروخت کر رہے ہیں جو بنیادی طور پر بے گھر افراد کی مدد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم کی آنجہانی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کئی فلاحی و رفاحی تنظیموں کی نہ صرف سرپرستی کرتی تھیں بلکہ ان کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیتی تھیں۔

شہزادہ ولیم پرکشش گنجے مرد قرار

شہزادہ ولیم 2019 میں ’The Passage‘ نامی تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ بھی منتخب کیے گئے ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے تحت یہ ادارہ 1980 سے اب تک ایک لاکھ 35 ہزار بےگھر افراد کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں