خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی


سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید لاضخی کے ساتھ منائی گئی

سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا۔

سعوی قیات کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ پاک اسلامی دنیا کو مزید استحکام، امن و خوشحالی عطا فرمائے۔

دنیا بھرسے آئے ہوئے حجاج کرام آج 10 ذوالحجہ کے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔ حجاج رمی کرنے کے بعد حلق یا تقصیر(بال منڈوانے) کے بعد احرام کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی بربریت: 6 سال میں 1 ہزار 697 بے گناہ کشمیری شہید

قبل ازیں حجاج نے 9 ذوالحجہ کا دن میدان عرفات میں گزارا جہاں انہوں نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب کوچ کیا۔

حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے مغرب اور عشا کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اور فجر کی نماز کے ساتھ ہی منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے۔ کچھ حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ میں ادا کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی منیٰ کی جانب چل پڑے جبکہ بیشتر نے رات کا کافی حصہ مزدلفہ میں گزارا۔


متعلقہ خبریں