سیلاب متاثرین کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی بیٹھک


زلزہ ہو یا سیلاب،اوورسیز پاکستانی  ہمیشہ مدد میں سب سے آگے ہوتے ہیں، اب کی بارزلزلہ متاثرین کے  لیے سپین میں بیٹھک رکھی گئی۔

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سپین میں  چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر امجد ثاقب ۔ مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر، قونصل جنرل بارسلونا شازیہ منیرسمیت پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی فلاحی اور سماجی تنظمیں سمیت مرد خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قونصل جنرل بارسلونا شازیہ منیر نے کہا  ہے کہ جب بھی پاکستان کو کوئی ضرورت پڑی،اوورسیز پاکستانیز سب سے آگے بڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور مشکل کی گھڑی میں کبھی اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ان کا تعلق فوجی خاندان سے ہے، ان کے اندر بھی جذبہ تھا کہ فوجی ہی بنیں گے مگر فوج میں نہ  جا سکا  تاہم  ملک و قوم کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ کہ ہمارا چند ہزار سے شروع ہونے والا آسان قرضہ  سکیم یعنی مائیکرو فنانسگ پروگرام  162 ارب تک پہنچ چکا ہے اور مستقبل میں اس سے بھی زیادہ ہوگا۔اس وقت یہ نیٹ ورک صرف پاکستان میں موجود ہے، جسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایک بہت بڑی یونیورسٹی بنا رہا ہے، جس میں چاروں صوبوں کے بچوں کو داخلہ دیاجائے گا ، میٹرک تک تعلیم مفت ہو گی ، دس سال بعد جب طلبہ تعلیم حاصل کر کے کوئی پیشہ اپنائیں گے تو وہ اپنی فیسیں ادا کریں گے تاکہ مزید بچوں کو مفت تعلیم دی جاسکے۔


متعلقہ خبریں