سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند


تہران: سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہو گئے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخاتوں کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔

سعودی عرب ایران، قطر اور ترکی کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں

سی این این اور دی نیشل کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں طے پایا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے تحت سعودی عرب اور ایران نے آئندہ دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی عرب سے مذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت ہوئی، ایران

نور نیوز کے مطابق ایران کے اعلیٰ سیکورٹی اہلکار علی شمخانی نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے میں چین کے کردار کی تعریف کی ہے۔


متعلقہ خبریں