انٹرپول کے صدر چین جانے کے بعد لاپتہ

کورونا: جرائم پیشہ ویکسین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، انٹرپول کا انتباہ

لیون: فرانس کے ایک عدالتی افسر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹرپول کے صدر چین جانے کے بعد لاپتہ ہیں۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد فرانسیسی حکام نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

انٹر پول کے صدر مینگ ہونگوئی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے پہلے فرانس سے چین روانہ ہوئے جس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں۔

اہلیہ کا کہنا ہے کے چین پہنچنے کے بعد انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مینگ ہونگوئی گزشتہ دو سال سے انٹرپول کے صدر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

نومبر 2016 میں انہوں نے یہ عہدہ سنبھالا اور 2020 میں ان کی اس عہدے پر مدت ختم ہو جائے گی۔

64 سالہ مینگ ہونگوئی انٹرپول کے پہلے چینی سربراہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چین میں سیکیورٹی کے نائب وزیر کی پوزیشن پر بھی فائز رہے۔

اس سے قبل وہ چین میں منشیات کی روک تھام کے لئے وفاقی کمیشن کے نائب چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

اس سے پہلے وہ محکمہ انستداد دہشت گردی کے ڈائیریکٹر تھے۔


متعلقہ خبریں