گوگل کی موبائل ایپلیکشز پر قیمت عائد

فوٹو: فائل


لندن: گوگل نے یورپی یونین کے لیے اپنی مقبول ایپلیکیشنزموبائل فون  میں انسٹال کرنے پر رقم عائد کردی ہے۔ اس بات کا فیصلہ یورپ کے اینٹی ٹرسٹ حکم نامے کے بعد کیا گیا۔

گوگل نے ہمیشہ اپنے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کو صارفین کے لیے مفت رکھا ہے ۔ صارفین جتنا چاہے گول کا سرچ انجن، جی میل، گوگل میپ اور دیگر ایپلیکیشنز فری میں استعمال کرسکتے تھے تاہم اب یورپی یونین کے ممالک یہ سہولتیں خرید کر استعمال کریں گے۔

 گوگل کی جانب سے یہ قدم اس بات کی علامت ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے کاروباری معاملات کویورپ میں نئے قوائد و ضوابط کے حوالے سے ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔

کچھ ماہ قبل یورپ میں نافذ ہونے والے آن لائن پرائیویسی ضوابط  میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نئی ڈیٹا پروٹیکشن کی اصلاحات لانے کا پابند کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں جرمنی نے سخت قوانین متعارف کرائے تاکہ نفرت انگیز تقاریر اور جھوٹی خبروں کی روک تھا م کی جائے۔ اسی تناظر میں جرمنی نے فیس بک، یو ٹیوب اور ٹویٹر کو پابند کیا ہے کہ وہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت کو روکیں اور اس پر جرمانے عائد کریں۔

اسی طرح  کوپی رائٹ کے قانون پربھی یورپی یونین مذاکرات کررہا ہے جو اس بات کا تعین کرے گا کہ کس قسم کے مضامین اور ویڈیوزبنا لائسنس کے آن لائن پوسٹ کیے جاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں