برطانوی کمپنیاں ڈسرپٹو بریگزٹ کے لیے تیار

برطانوی کمپنیاں ڈسرپٹو بریگسٹ کو تیار|humnews.pk

لندن: ایک سروے کے مطابق  اگر رواں برس دسمبر تک برطانیہ کا بریگزٹ پر کوئی واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا تو زیادہ تربرطانوی کمپنیاں ڈسرپٹو بریگزٹ کے تحت حکمت عملی پرعمل درآمد شروع کردیں گی۔

یہ سروے 19 ستمبر سے 8 اکتوبر کے درمیان منعقد کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  کاروباری مالکان کے گروپ سے ایک  سروے کیا گیا جس میں جمہور کی رائے تھی کہ اگر اس سال کے آخر تک برطانوی حکومت نے یورپی یونین کو چھوڑنے سے متعلق کسی واضح حکمت عملی کا اعلان نہیں کیا تو پھر وہ ڈسرپٹو بریگزٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں گے۔

کانفیڈریشن آف برٹش انڈسٹری (سی بی آئی) کا کہنا تھا کہ یہ سروے اس بات کی نشان دہی کررہا ہے کہ برطانیہ میں سرمایہ کاری، ملازمتیں اور معاشی ترقی کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی بنیادی وجہ برطانیہ اور یورپی یونین کے مذاکرات کی ناکامی ہے۔

سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے مطابق تمام کاروباری کمیونٹی نے بریگزٹ  ریفرنڈم کے بعد سے اب تک بہت حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے مگر اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد کاروباری کمپنیوں کے مطابق سرمایہ کاری کے فیصلوں پرابھی تک  بریگزٹ کا انتہائی منفی اثر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں