کیلیفورنیا یونیورسٹی میں چاند کے مشاہدے کی تقریب

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں چاند کے مشاہدے کی تقریب|humnews.pk

لاس اینجلس: کیلیفورنیا یونیورسٹی لاس اینجلس نے انٹرنیشنل آبسرو دی مون لائٹ کے روز چاند کے مشاہدے کے لیے بین الاقوامی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ژنہوا کے مطابق آبسرو دی مون لائٹ عالمی طور پر منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد چاند کا مشاہدہ اوراس کی پذیرائی ہے۔ تقریب ہفتے کے روز منعقد کی جائے گی۔

ژنہوا کا کہنا ہے کہ یوسی ایل اے نے عوام کو اس مشاہدے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ چاند کو ہائی پاورڈ ورلڈ  کلاس دوربین کے ساتھ  دیکھ سکیں۔ تقریب میں چاند کی مٹی کا بھی باغور جائزہ لیا جائے گا۔

یو سی ایل اے کے شعبہ برائے  زمین، سیارے اور خلائی سائنسیس اور طبیعیات و فلکیات نے چاند کے ماہرین تقریب میں موجود ہوں گے تاکہ عوام الناس کے سوالوں کا جواب دیا جاسکے۔

یو سی ایل اے کے نمائندے نے کہا ہے کہ تقریب  میں تمام عمرکے افراد کے لیے بہت ہی اچھی تفریح ہے۔

انٹرنیشنل آبسرو دا مون لائٹ کا آغاز 2010 میں ایک سالانہ عوامی تقریب میں ناسا اور دیگر تحقیقی اداروں کے تعاون سے کیا گیا تھا تاکہ چاند کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کو فروغ دیا جاسکے۔


متعلقہ خبریں