نور خان ائیر بیس پر فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی


راولپنڈی: نور خان ایئر بیس میں  پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے میں ہنگامی لینڈنگ  کے دوران آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا سی ون تھرٹی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ ان کا کہنا تھا اس دوران پاک فضائیہ کے طیارے نے پی اے ایف بیس نورخان پرہنگامی لینڈنگ کی۔

ترجمان نے کہا کہ جب طیارے نے نورخان ایئربیس پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز میں موجود عملہ محفوظ رہا۔ طیارے کو خالی کروا کر سی 130 میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا تھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔ ترجمان کے مطابق حادثہ کی تحقیقات کےلیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ حادثےکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں