حکومت سگریٹ نوشی پر گناہ ٹیکس عائد کرے گی،عامر کیانی


اسلام آباد: حکومت نےملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے سگریٹ پینے پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی نے ایک سیمینار کے دوران خطاب میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کوخبردار کیا ہے کہ حکومت سگریٹ اور تمباکو نوشی کی دیگر مصنوعات پر گناہ ٹیکس عائد کرے گی۔

عامر کیانی نے کہا کہ ہم تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جارہے ہیں۔ حکومت ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن جائے گا، خیال رہے کہ فلپائن سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔


متعلقہ خبریں