ہرجانہ کیس: دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ


لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے آج کیس پر سماعت کی۔ اپنی درخواست میں بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ معاملہ اسلام آباد کا ہے لاہور کی عدالت کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنا اسلام آباد میں تھا جس کی بناء پر رقم کے لین دین کا الزام لگایا گیا لہٰذا کیس اسلام آباد میں منتقل کیا جائے۔

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم پاکستان عمران کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ عمران خان نے شہباز شریف پر 10 ارب روپے لینے کا الزام عائد کیا تھا۔

وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف دھرنا ختم کرنے کے لیے پیسے دینے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بے بنیاد الزام عائد کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے ایک شخص کے ذریعے دھرنا ختم کرنے کے متعلق مجھے کروڑوں روپے کی پیشکش کی تھی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف 8 جولائی 2017 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال 25 اپریل کو 25 اپریل کو شوکت خانم اسپتال میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران الزام عائد کیا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔

بعدازاں عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے۔


متعلقہ خبریں