اتھوپیا: مارشل لا کی کوشش ناکام، آرمی چیف کو گولی ماردی گئی

اتھوپیا: مارشل لا کی کوشش ناکام، آرمی چیف کو گولی ماردی گئی

فائل فوٹو


ادیس بابا: افریقہ کے ملک اتھوپیا میں مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور چیف آف آرمی اسٹاف کو ان کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

حکومت کی طرف جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے کے دروان گولی ماری گئی۔

بیان کے مطابق فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا اور اس دوران آرمی چیف کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کی نو ریاستوں میں بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیراعظم ابی احمد نے سرکاری ٹی وی سے خطاب میں ہے کہ امہارا نامی شہر میں بد امنی اور مارشل لا نافذ کرنے کوشش ناکام بنانے میں کچھ سرکاری اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امہارا کے مرکزی شکر باہیردر میں انٹرنیٹ منقطع ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  اتھوپیا کے دارالحکومت ادیس بابا میں گولیوں کی آواز سنی گئی ہے۔

ابی احمد کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل سیارمیکونین کو ساتھیوں نے گولی ماری۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ حکام کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ امہارا میں ایک ملاقات کیلیے جمع ہوئے تھے۔

اتھوپین صدر کے ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل امہارا کی مقامی حکومت کو معزول  کرنے کی کوشش کی گئی اور اس جرم میں شریک ملزمان کی تلاش کی جارہی تھی۔

اس شہر کی حکمران سیاسی جماعت نے الزام لگایا تھا کہ جیل سے رہا ہونے والے سیکیورٹی کے سابق چیف پر تشدد کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں