تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، ایک ہلاک


تیونس: تارکین وطن کو لیبیا سے اٹلی لے کر جانے والی کشتی تیونس میں ساحل کے قریب ڈوب گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ چار کو زندہ بچا لیا گیا۔ بدقسمت کشتی کے 80 مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق تیونس کے ساحلی علاقے میں ڈوبنے والی کشتی میں کل 86 افراد سوار تھے۔ خبررساں ادارے نے یہ بات علاقائی کوسٹ گارڈ کے حوالے سے بتائی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کشتی میں ’تارکین وطن‘ سوار تھے جو سنہرے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کا قصد کرکے نکلے تھے کہ بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی ساحلی علاقے میں ڈوبنے والی کشتی کے چار مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا تھا لیکن ایک نے اسپتال جا کر دم توڑ دیا۔


متعلقہ خبریں