پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کو از سر نو فعال کرنے کا اعلان

عمران خان لانگ مارچ سے روزآنہ آن لائن خطاب کریں گے، یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب بلڈٹرانسفیوژن اتھارٹی کوازسرنوفعال کرنے کااعلان کردیاہے ۔ انہوں نے  یہ اعلان میاں منشی اسپتال میں انسدادہیپاٹائٹس فری سکریننگ کیمپ کے دورہ کے موقع پرکیا۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے پنجاب بلڈٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ری ویمپنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین روزکے دوران چھ انسدادہیپاٹائٹس فری اسکریننگ کیمپس کے ذریعے پانچ ہزارسےزائد افرادکی سکریننگ کی گئی۔ فری انسدادہیپاٹائٹس اسکریننگ کیمپس کے حوالہ سےمحکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پرلیب پی کے کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ لیب پی کے کے تعاون سے ہم نے ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ مریضوں کومفت ادویات بھی فراہم کی ہیں۔ تین روزہ اسکریننگ کے دوران تین سوستائس افرادمیں ہیپاٹائٹس سی جبکہ انتیس افرادمیں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسکریننگ کے دوران ہیپاٹائٹس نیگیٹوہونے والے اڑتیس سوسے زائد افرادکو بھی بالکل مفت ویکسین دی گئی ہے۔ ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کے حوالہ سے پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ذریعے پورے پنجاب میں آگاہی مہم  بھی چلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کے حوالہ سے پنجاب کے گنجان آبادعلاقہ جات کو ترجیح دی جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کوہیپاٹائٹس فری بنانے کاعزم ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب ہیلتھ سیکٹراسٹریٹیجی میں ہیپاٹائٹس فری پاکستان مہم سرفہرست ہے۔میڈیاہیپاٹائٹس کی اسکریننگ کے حوالہ سے عوام میں شعورپیداکرنے میں کرداراداکرے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کیلئے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کربنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔اسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلف کیلئے بھی ایم ایس حضرات کوسخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں 50 فیصد حاملہ خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں، یاسمین راشد


متعلقہ خبریں