امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک پانچ زخمی

امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک پانچ زخمی

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پراسپتال منقتل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور ثبوت و شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کولمبیا روڈ پہ کی گئی جو وائٹ ہاؤس سے تقریباً تین کلومیٹر دوری پہ واقع ہے۔

امریکہ میں سفید فام کی فائرنگ: پانچ ہلاک ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 21 زخمی

فائرنگ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچی اور اس نے ارد گرد کے تمام علاقے کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا۔ ملزم کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس حکام کے حوالے سے عالمی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات کا بھی فی الوقت تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

24 گھنٹوں میں امریکہ میں فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ، 10 ہلاک

امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کے اطراف سے چند دن قبل جاسوسی کے آلات بھی برآمد ہوئے تھے جن کے متعلق عالمی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے نصب کیے گئے تھے جب کہ اسرائیل نے اس سے انکار کیا تھا۔

امریکہ میں تسلسل کے ساتھ فائرنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں جس میں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس ضمن میں تسلسل کے ساتھ امریکہ میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسلحہ رکھنے کی آزادی پر قدغن لگائی جائے لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔


متعلقہ خبریں