پاکستان میں خواتین کے بنک اکاؤنٹس سے متعلق گورنراسٹیٹ بنک کا انکشاف

ملک درست سمت میں آ گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان رضا باقرنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25فیصد بنک اکاؤنٹس ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  سعودی عرب میں بھی خواتین کےبنک اکاؤنٹس 58 فیصدہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کوبنکنگ سہولت فراہم کرنے کیلئے کمرشل بنکوں کوخواتین کے لیے خصوصی سروس متعارف کرانی چاہیے۔

انہوں نے  کہا کہ کوئی بھی مذہب خواتین کومالیاتی امورسےدوررہنےکادرس نہیں دیتا،پاکستانی خواتین کا بھی حق ہے کہ وہ مالیاتی امور میں آگے آئیں ۔

گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے تمام بنکوں کوخواتین کے لیے  آسان بنکاری نظام متعارف کرواناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی اب رک گئی ہے،گورنراسٹیٹ بنک


متعلقہ خبریں