آزادی مارچ: جے یو آئی کی حکمت عملی تیار، رکاوٹیں ڈالیں تو ملک گیر دھرنے ہوں گے

آزادی مارچ کا پلان بی: ملک کی تمام تجارتی شاہراہیں کل سے بند کردی جائیں گی

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے حوالے سے پانچ نکاتی حکمت عملی پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ پانچ نکاتی حکمت عملی کی حتمی منظوری کل جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ دے گی۔

حکومت کا آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی طے کی جانے والی حکمت عملی کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے پیدا کی جانے والی تمام رکاوٹیں عبور کی جائیں گی، قوت کا بھرپور مظاہرہ ہوگا، صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے جواب میں ملک گیر سطح پر دھرنے دیے جائیں گے اور ہر قیمت پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک تک پہنچا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ جے یو آئی کے مشاورتی اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے حوالے سے  ملک بھر میں قافلے نکلیں گے جن کی رہنمائی ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطحوں پر کی جائے گی۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی جانب سے اپنی ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح کی تنظیمات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قافلوں کے حوالے سے حزب اختلاف کی ازادی مارچ میں شریک تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کو ’اون بورڈ‘ لیں اور مکمل رابطے میں رہیں۔

 سندھ اور بلوچستان سے آنے والے آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کی تیاری

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو سکھر سے نکلنے والے قافلے کی قیادت کریں گے جب کہ آزادی مارچ کی سندھ میں ذمہ داری پاکستان پیپلزپارٹی کو سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکا کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی پی پی پی کے مرکزی قائدین کی جانب سے جے یو آئی (ف) کے ذمہ داران کو کرائی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ سے قافلوں کے پنجاب میں داخلے کی بھی مکمل منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں مقامی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قافلوں کی صوبہ پنجاب میں آمد اور ان کے اخراج کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی حزب اختلاف کی جماعتوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور طے ہوا ہے کہ تمام قافلے 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں داخل ہوں گے۔

آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) نے کارکنان کو اہم ہدایات جاری کردیں

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے ذمہ داران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں قافلوں کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور بھرپور حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ شرکائے قافلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر قیمت پر ڈی چوک پہنچنے کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں