نواز شریف کو عمران خان اور عثمان بزدار کے پیغامات پہنچ گئے: یاسمین راشد کا دعویٰ

نواز شریف نے فیصلہ سننے کے بعد خاموشی اختیار کی اور پھر کہا۔۔۔!

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پیغامات پہنچا دیے ہیں۔ انہو ں نے پیغام دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی عیادت بھی کی۔

نواز شریف کو خاندان کے افراد کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کریں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مابق صوبائی وزیر صحت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی عیادت کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد نے ان سے خود کہا ہے کہ وہ اپنے علاج سے مطمئن ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جب اسپتال آئے تھے تو اس وقت ان کے پلیٹس لیٹس کی تعداد دس ہزار تھی لیکن جب ٹیسٹ ہوا تو ان کی تعداد دو ہزار رہ گئی تھی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خون میں پلیٹس لیٹس کی تعداد میں کمی کیوں واقع ہوئی؟ اس کی وجوہات ڈھونڈنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں رپورٹس آجائیں گی تو وجوہات سامنے آجائیں گی۔

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ میاں نواز شریف کو علاج کے لیے ہر قسم کی سہولتیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی ایم ایل (ن) کے قائد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

’ نواز شریف کی صحت کا مذاق اُڑانے والوں کے چہرے نہیں بھولیں گے’

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میں نے خود ان سے پوچھا کہ مزید کچھ چاہیے تو بتادیں؟ لیکن انہوں نے کہا کہ وہ علاج سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  آج میڈیکل بورڈ کی میٹنگ میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان شریک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے میاں نواز شریف کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔


متعلقہ خبریں