ایل او سی: بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین شہری زخمی

ایل او سی: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

راولپنڈی: بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی، پانچ شہری شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ زخمیوں کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں مندیکا سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی افواج نے 20 اکتوبر کو حسب روایت ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی جہنم واصل ہوئے تھے۔

غیر ملکی سفارتکاروں کا ایل او سی کا دورہ مکمل

گیارہ اکتوبر کے دن بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں