وسیم اکرم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان

waseem akram

کراچی: سابق کپتان اور کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک وسیم اکرم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وسیم اکرم اس وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں اور چیئرمین کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے سابق کپتان سے ابتدائی بات چیت کی ہے، ان کی رضامندی کی تصدیق کے بعد چند روز میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے کرکٹ کمیٹی کی چئیرمین شپ سے دستبردار ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے۔

گزشتہ روز ترجمان پی سی بی نے بتایا تھا کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق سابق کرکٹر اور ہیڈ کوچ محسن خان کے جانے کے بعد وسیم خان نے عارضی طور پر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داری نبھائی۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی کا چئیرمین سابق کرکٹر ہو گا اور یہ کمیٹی آزاد ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے چیئرمین کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں