پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی: عمران خان کا بھانجا بھی ملوث نکلا

پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی: عمران خان کا بھانجا بھی ملوث نکلا

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں وزیراعظم عمران خان کا بھانجا بھی ملوث نکلا ہے۔

وزیراعظم نے لاہور میں وکلاء گردی کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ نہ صرف پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے بلکہ ان کو فوٹیج میں پولیس وین کا دروازہ توڑتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پہلے تو حسان نیازی ایڈووکیٹ ہونے والے احتجاج کو پرامن قرار دیتے رہے اورساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پران کی  نشاندہی ہوئی تو وہ کھسیانے سے ہوگئے اور خود کو وکلا کے پرتشدد احتجاج سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نشاندہی کے بعد انہوں نے جاری احتجاج میں شرکت پر اظہار افسوس کیا۔ حسان نیازی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور خود کو انسانی حقوق کا علمبردار بھی کہتے ہیں۔

اسپتال پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، وزیر قانون پنجاب

وزیراعظم عمران خان نے وکلا کی جانب سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  پر ہونے والے حملے اور توڑ پھوڑ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔


متعلقہ خبریں