سندھ: پاکستان تحریک انصاف میں ’ناراض گروپ‘ بن گیا

سندھ: پاکستان تحریک انصاف میں ’ناراض گروپ‘ بن گیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ’ناراض گروپ‘ وجود میں آگیا ہے۔

پی ٹی آئی کا نظریاتی کارکن مایوسی کا شکار ہوگیا ہے، فاروق ستار کا دعویٰ

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے سات اراکین قومی اسمبلی اور 12 اراکین سندھ اسمبلی پر مشتمل ناراض گروپ تشکیل پا گیا ہے جس نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بھی ترتیب دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ناراض اراکین نے طے کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں وہ اسمبلیوں کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ضرورت پڑنے پر استعفے بھی پیش کردیں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ناراض گروپ میں شامل اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں نے دو وفاقی وزرا علی زیدی اور فیصل واوڈا کو بھی اپنا نمائندہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا یہ بھی شکوہ ہے کہ وفاقی وزیرعلی زیدی نے ایم این اے جمیل احمد کو پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے ہٹوا کر ان کی جگہ آفتاب صدیقی کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افیئرز لگوایا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی میں فہیم خان، آفتاب جہانگیر، عطا االلہ، اسلم خان، شکور شاد، جمیل خان اور اکرم چیمہ شامل ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھا کھود رہی ہے، سراج الحق

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ناراض گروپ میں شامل اراکین اسملبی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اس ضمن میں اپنے تحفظات اور شکایات سے وزیراعظم  کو آگاہی دلانے کے لیے بہت کوششیں کیں، حتیٰ کہ وفاقی وزیر مراد سعید سمیت چند دیگر قریبی رفقا تک کے ذریعے بھی ملاقات کرنی چاہی لیکن تاحال اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں